جدہ۔۔۔ یہاں محکمہ ٹریفک میں تعلقات عامہ کے انچارج زید الحمزی نے شارع اندلس پر انتہائی رفتار کے ایک ہی جگہ پر دو مختلف بورڈز کی بابت واضح کیا ہے کہ یہ دونوں بورڈ اندلس شاہراہ کے نئے انڈر پاس کے قریب نصب ہیں۔ ان میں سے ایک پر انتہائی رفتار فی گھنٹہ 60 کلو میٹر تحریر ہے ، یہ سروس روڈ کیلئے ہے ، دوسرے بورڈ پر انتہائی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تحریر ہے وہ شاہراہ کیلئے ہے۔ لہذا اس حوالے سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے خدشات بے معنی ہیں۔