الولید بن طلال الہلال کے خریدار
ریاض ۔۔۔ معروف سعودی سرمایہ کار اور الہلال کلب کے اعزازی ممبر شہزادہ الولید بن طلال نے کہا ہے کہ اگر سعودی کلبز کی نجکاری ہوئی تو وہ الہلال کلب کے خریدار ہونگے۔ انہوں نے ”الصورة“ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی کلبز کی نجکاری آج ہوتی ہے تو وہ اگلے روز ہی الہلال کلب خرید لیں گے۔ الولید نے کہا کہ الہلال یورپی ممالک کے بڑے سے بڑے کلب کا ہمسر ہے۔ اسی لئے وہ براعظم ایشیا کے لیڈر الہلال کلب پر سرمایہ لگانے کے لئے تیار ہیں۔