Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی حکومت کی ’’ڈیٹ ایکسپائر‘‘ہوچکی ہے، پرینکاگاندھی

مرزا پور۔۔۔۔پرینکا گاندھی نے لوک سبھا انتخابات2019کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پیر سے مشرقی یوپی (پروانچل) کا دورہ شروع کردیا۔پرینکا گاندھی کا قافلہ پیر کو پریاگ راج(الہ آباد) اور بھدوہی ہوتے ہوئے منگل کومرزا پور پہنچا ۔ یہاں پارٹی کے رہنماؤں ، کارکنان اور عوام نے پرجوش استقبال کیا۔
مرزا پور میں پرینکا کو ایک نظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ اسی دوران چلہا چوک پر پرینکا کے استقبال کیلئے کثیر تعداد میں لوگ کھڑے تھے اسی دوران پھل فروش کے فروٹ کو نقصان پہنچا جسے دیکھ کر پرینکا نے دکاندار کو بلایا اور 2ہزار روپے کارکنوں سے دلوائے۔پرینکا نے گوپی گنج میں تقریباً100میٹر پیدل  مارچ کیا،اس دوران راہگیروںملاقات کرکے سے ان کے حالات دریافت کئے۔کیوہاٹی گاؤں سے گزرتے ہوئے ان کی نظر 2معذور بچیوں پر پڑی انہیں اٹھاکر پیارکیااور بنکٹ دلت بستی کی جانب روانہ ہوگئیں۔یہاں انہوں نے یادو اور دلت طبقہ کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران پرینکا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت نے جو 2سالہ رپورٹ کارڈ جاری کیا ہے وہ بظاہر بھلا معلوم ہوتا ہے لیکن ترقیاتی منصوبوں کی زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ لوگوں سے ملاقات کرکے اس بات کا علم ہوا کہ عوام بدحالی کا شکار ہیں۔ کسان، بنکر ، مزدور سمیت تمام طبقوں کے لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔5سال میں مرکزی حکومت نے جو کچھ کیا آج سب معلوم ہوگیا۔مودی حکومت کی میعاد ختم  ’’ڈیٹ ایکسپائر‘‘ہوچکی ہے۔امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق منگل کو 11بجے پرینکا گاندھی بھدولی کے سیتا مڑھی سدن گیسٹ ہاؤس میں پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی جہاں بنکر وفد کے سربراہ سریندر مشرا نے اپنے مسائل اور حالات سے آگاہ کیا۔بنکروں نے’’ ای وے بل‘‘کے ذریعے   ادائیگی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔قومی بہبود اطفال اسکیم کے وفدنے مہیش مشرا کی سربراہی میں پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔اس دوران پرینکا گاندھی نے تعلیم دوستوں سے بھی ملاقاتیں کرکے مسائل دریافت کئے اورتبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -بالکنی میں چڑیو ں کو دانا ڈالنے سےکسی کو تکلیف نہ پہنچے، سپریم کورٹ

شیئر: