Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین اسلام فوبیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، سینیٹر سراج الحق

پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کیا جائے اور حکومت کو عملی اقدامات کیلئے مجبور کیا جائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی پریس کانفرنس 
ریاض (ذکاء اللہ محسن )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے حکام دہشت گردی کے مرتکب عناصر کو قرار واقعی سزا دلا ئیں اور اسلام فوبیا کی روک تھام کے حوالے سے انہیں موثر اقدامات کرنے  چاہئیں۔  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نیوزی لینڈ کے سانحہ میں نمازیوں کی شہادت کے واقعے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ بھر میں اس سے قبل بھی مسلمانوں کے خلاف تعصب روا رکھا جاتا  رہاہے اور مسلمانوں پر حملے  کئے جاتے رہے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے  واقعے نے پوری امت مسلمہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے لہذا  اب ضرورت ہے کہ یورپی یونین اور نیوزی لینڈ اسلام فوبیا کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کیا جائے گا اور حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ اس نظام کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے۔  سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ افغانستان کے  معاملات  میں پیش رفت ہو رہی ہے وہ خوش آئند ہے کیونکہ امن سے بھرپور افغانستان محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے کشمیر کے ایشو کے حل  کے لئے عالمی طاقتوں اور اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ آج پاکستان اور  ہند کے مابین جو کشیدگی پائی جاتی ہے اس کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نا ہونا ہے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کی بابت  سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پشاور میٹرو پروجیکٹ مذاق بن کر رہ گیا ہے اور لاگت کے اعتبار سے پشاور میٹرو مہنگا ترین منصوبہ ہے  حکومت کو چاہئیے کہ وہ  درست اقدامات کرے ۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں جیسے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور مہنگائی کو کم کرے تاہم 23 مارچ کے بعد مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی پریس کانفرنس سے رانا عبدالرؤف اور حافظ عبدالوحید نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ 22 مارچ کو مجلس پاکستان بڑا پروگرام منعقد کرے گی جس میں قیام پاکستان کے مقاصد پر بھرپور روشنی ڈالی جائے گی جس کے مہمان خاص بھی سینیٹر سراج الحق ہی ہونگے۔
 

شیئر: