Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن سعودی عرب کا اجلاس

اپو ورلڈ پوری دنیا میں پاکستانی اوورسیز کی نمائندہ واحد تنظیم 
ریاض(ذکا اللہ محسن) آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن  مڈل ایسٹ کا ریاض میں اجلاس ہوا۔  وائس چیئرمین اور صدر سعودی عرب محمد یوسف خالد نے   صدارت کی۔ تلاوت قرآن مجید اور ہدیہ نعت صلی اللہ علیہ وسلم  حافظ عرفان کھٹانہ نے،  نظامت کے فرائض  ملک محمود اعوان نے سر انجام د یئے۔ انہوں نے کہا کہ اپو ورلڈ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔  زاہد شیخ کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو اجاگر کر کے ایوان بالا تک پہنچا رہی ہے اس کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی حسب استطاعت اوورسیز پاکستانیز کی خدمات میں مصروف عمل ہیں اپو ورلڈ کے انفارمیشن سیکرٹری پروفیسر عمران شیخ نے کہا کہ اپو ورلڈ  اوورسیز مزدور طبقے کی نمائندہ  غیر سیاسی  واحد تنظیم ہے۔  1989 سے اورسیز مزدور طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ سینئر نائب صدر محمد یونس ابو غالب نے اپو سعودی عرب کی کارکردگی کو  سراہا۔چوہدری محمد یوسف خالد نے ریاض ریجن کی منتخب نئی باڈی کا اعلان کیا۔صدر ریاض ریجن  چوہدری شاہد ندیم۔عثمان اصغر جنرل سیکریٹری۔  غلام عباس سیکریٹری کلچرل۔محمود الحسن فنانس سیکریٹری۔خاور حسین جوائنٹ سیکرٹری۔ندیم علی بٹ انفارمیشن سیکرٹری۔عاصم بٹ ا سپورٹ سیکریٹری۔تمام عہدیداران نے بے لوث خدمت کا عزم کیا صدر ریاض ریجن چوہدری شاہد ندیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یوسف خالد کے جذبہ حب الوطنی  کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ پوری ٹیم کے ساتھ چوہدری محمد یوسف خالد اور اپو ورلڈ کے ساتھ ہم وطنوں کی  خدمت میںکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔آخر میں صدر ریاض ریجن چوہدری شاہد ندیم کی طرف سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ 

شیئر: