بالی وڈ میں سوشل میڈیا مہم ”می ٹو“ سے شہرت پانےوالی اداکارہ تنوشری اب مختصر فلم میں مصروف ہوگئی ہیں۔وہ اس فلم میں اداکاری کرتی دکھائی دیںگی۔ ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹریو میں تنوشری نے کہا کہ یہ فلم میں نے نہیں لکھی ، نہ ہی اس میں بالی وڈ میں ہراسمنٹ کے مسئلے پر بات ہوگی بلکہ وہ اس فلم میں ایک متاثر کن شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی۔یہ فلم دیکھنے والوں کو ایک نئی امید کا پیغام دےگی۔