2023 میں کتنے یورپی سیاح مملکت آئینگے
ابہا ۔۔۔ کولرز انٹرنیشنل نے دبئی میں عرب سفر مارکیٹ 2019ء فورم منعقد کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ 2023ء تک جی سی سی ممالک میں یورپی سیاحوں کی تعداد 8.3ملین تک پہنچ جائیگی۔ ان میں سے 11لاکھ یورپی سیاح سعودی عرب کا رخ کریں گے۔ یورپی سیاح جی سی سی ممالک میں سب سے زیادہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ الوطن کے مطابق آئندہ 4برسوں کے دوران عظیم الشان تفریحی منصوبوں کے افتتاح ، آسٹریا اور اسپین کی پروازوں میں اضافے ، سعودی عرب کی سیر کے خواہشمندوں کیلئے 50 ملین سیاحتی ویزوں کے اجراء ،8زبانوں میں سیاحتی ٹکٹ اور ویب سائٹ کے قیام کی بدولت یورپی سیاحوں کی مملکت میں دلچسپی بڑھنے لگی۔