Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی گو اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون لانچ‎

ریڈمی کمپنی کا پہلا اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون ریڈمی گو متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ ایک انٹری لیول افورڈایبل اسمارٹ فون ہے۔ اسمارٹ فون میں پانچ انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن ، کوالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا اسٹینڈ بائے ٹائم دس روز سے زائد ہے ۔ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، مائیکرو یو ایس بی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ بھی دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 4499 ڈالر ہے اور اسے کالے اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: