Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیک شارک 2 اسمارٹ فون لانچ‎

اسکرین اور پرفارمنس میں بہتری کے ساتھ بلیک شارک 2 اسمارٹ فون پیش کر دیا گیا ہے۔ نئے ماڈل میں 6.39 انچ امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ گیمنگ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر دیا گیا ہے۔ لکوئیڈ کول 3.0 ویپر چیمبر کولنگ سسٹم کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 12 میگا پکسل کا سکینڈری لینس دیا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے ۔ گیمنگ فون میں دو فرنٹ فیسنگ اسٹیریو اسپیکرز دیے گئے ہیں یعنی فون کو افقی رخ سے پکڑ کر گیم کھیلنے سے بھی اسپیکرز بلاک نہیں ہوں گے۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3200 یوآن جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 4200 یوآن ہے۔ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے خصوصی ماڈل کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: