سپا، بسپا اتحاد کا نیا لوگو’’ساتھی‘‘سوشل میڈیا پر جاری
لکھنؤ۔۔۔ سپا(سماجوادی پارٹی)، بسپا (بہوجن سماج پارٹی)اتحاد کا لوگو ’’ساتھی‘‘نام سے سوشل میڈیا پر جاری ہوا ۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی اس لوگوسے متاثر ہوئے۔
انہوں نے ٹویٹرhttps://twitter.com/yadavakhilesh پر اس لوگو کو ’’تاریخی چکر ‘‘قراردیاجبکہ بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے اسے غیر مستند قراردیا گیا۔سوشل میڈیا پر پر وائرل ہونیوالے لوگو ’’ سپا ‘‘کے انتخابی نشان سائیکل سے ’’سا‘‘اور بہوجن سماج پارٹی کے انتخابی نشان ہاتھی سے ’’تھی‘‘ حرف لیکر بنایا گیا۔لوگومیں سائیکل کا پہیہ اور ہاتھی کے سونڈ کو آپس میں جوڑتے ہوئے ’’عظیم اتحاد سے عظیم تبدیلی‘‘کا نعرہ درج کیا گیا۔سپا کے صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر اس لوگو کوبنانیوالی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد کے نئے لوگوسے بیحد متاثر ہوئے۔ ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی ریاست اتر پردیش میں 25سال بعد متحدہوکر انتخابی میدان میں قدم رکھا۔