مایاوتی کا الیکشن لڑنے سےانکار؟
نئی دہلی۔۔۔۔۔اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کے صدر مایاوتی نے کہا کہ وہ الیکشن نہیں لڑینگی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انتخابات کے بعد ضرورت محسوس ہوئی تو کسی نشست کو خالی کرانے کے بعد الیکشن لڑسکتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا اتحاد صحیح سمت میں کام کررہا ہے۔اے بی پی نیوز کے مطابق2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کو 20فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے جبکہ بی جے پی کو 42.3فیصد ۔یوپی میں ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی کے مابین اتحاد کے تحت 38نشستوں پر بی ایس پی، 37سیٹوں پر ایس پی جبکہ آر ایل ڈی 3سیٹوں پر انتخابات لڑینگی۔ امیٹھی اور رائے بریلی کی2 سیٹیں اتحاد نے چھوڑدیں۔مایاوتی ان دنوں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے آر ایل ڈی کے نائب صدر جینک چودھری سے ملاقات کرکے مغربی یوپی کے سیاسی حالات کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق مایاوتی اور اکھلیش یادو مشترکہ ریلیاں منعقد کرینگی ان میں آر ایل ڈی صدر اجیت سنگھ اور جینت چودھری بھی شامل ہونگے۔