ینبع انڈسٹریل سٹی میں غبارے چھوڑ کر مسرت کا اظہار
ینبع ۔۔۔ ینبع انڈسٹریل سٹی میں پھولوں کے 13ویں میلے کے شرکا ء نے مسرت کا عالمی دن غبارے چھوڑ کر منایا۔ایک کاررواں التدویر پارک سے روانہ ہوا۔ میلے کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچا۔ کاررواں میں شامل افراد پھول او راموجی غبارے ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے۔ اس طرح وہ مسرت کے عالمی دن پر ہر طرف مسکراہٹیں بکھیر رہے تھے۔ میلہ دیکھنے کیلئے آنے والے مرد ، خواتین اور بچے بھی اس میں شامل ہوگئے۔ بچوں نے شور ہنگامے کے عالم میں غبارے فضا میں چھوڑ کر خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔