شاہ مراکش سے شاہ سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مراکشی فرمانروا شاہ محمد السادس سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور مراکش کے منفرد سچے برادرانہ تعلقات اور دونوں ملکوں او رانکے برادر عوام کے درمیان محبت کے تاریخی گہرے رشتوں کا جائزہ لیا ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے مضبوط ہونے کی تاکید کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شاہ سلمان نے مکالمے کے اختتام پر مراکشی فرمانروا اور برادر مراکشی عوام کی دائمی ترقی اور خوشحالی کی آرزو بھی ظاہر کی۔