رونالڈو کی پرتگال اور میسی کی ارجنٹائن کیجانب سے پریکٹس شروع
لزبن، میڈرڈ: دنیا کے 2معروف اور ایک دوسرے کے حریف فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس شروع کردی ہے۔ رونالڈو اور میسی پرتگال اور ارجنٹائن کی جانب سے بالمقابل ٹیموں کا مقابلہ کریں گے ۔ پرتگال نے یورو 2020ءکے کوالیفائر میچوں میں حصہ لیں گے جبکہ لیونل میسی نے قومی ٹیم کے ساتھ کوپا امریکہ کپ کے میچوں میں شرکت کرنی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ سال ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں انہیں قومی ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا تھا لیکن اب کوچ نے انہیں واپس بلا لیا ہے ۔ دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم بھی پریکٹس میں مصروف ہے جسے کوپا امریکہ کپ کے میچوں سے قبل وینزویلا اور مراکش کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے ہیں۔ اس کا مقابلہ میڈرڈ میں وینز ویلا سے ہوگا جس کے بعد ٹیم مراکش سے منگل کو ہونے والے میچ کیلئے زنجبار روانہ ہو جائے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں