Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی میں داخلے شروع

مدینہ منورہ۔۔۔ مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے 1440-41ھ تعلیمی سال کیلئے 21ڈپلومہ میں داخلے دینا شروع کردئیے۔تواصل کے مطابق یونیورسٹی نے داخلے کی درخواستیں آن لائن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ یونیورسٹی کے عہدیدار ڈاکٹر سعود السلومی نے بتایا کہ تمام ڈپلومے وزارت شہری خدمات کے یہاں رجسٹرڈ ہیں ۔ ان میں کمپیوٹر سائنس ، ہوٹلنگ ، سیاحت ، سائبر سیکیورٹی ،ریڈیو ٹی وی ، معاون ہدایت کار ، سیکریٹریٹ ، اکائونٹنٹ ، حج و عمرہ مینجمنٹ قابل ذکر ہیں ۔ 

شیئر: