Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہیں دلائی جائیں،گھرچلانے کیلئے ماں کےزیورات گروی رکھنے پڑرہے ہیں، پائلٹ جیٹ ایرویز

نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔جیٹ ایئر ویز ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں۔ پہلے انجینیئرنگ یونین اورپھر پائلٹس یونین نے آواز بلند کرتے ہوئے حکومت سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔دن بہ دن حالات خراب ہونے پر پائلٹوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا گھر چلانے کیلئے ماں کے  زیورات گروی رکھنے پڑرہے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی موخر کردی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جیٹ ایئر ویز پر مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر کا قرض ہے۔2عشروں سے بطور پائلٹ 777بوئنگ کے کمانڈر اور پائلٹس یونین کے صدر کیپٹن چوپڑا نے کہا کہ حالات انتہائی ابتر ہوتے جارہے ہیں تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ان مسائل کا فوری حل ضروری ہے۔وزیر شہری ہوابازی سریش پربھو کو خط ارسال کیا جس پر انہوں نے  مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ایک دیگر پائلٹ عاصم والیانی نے بتایا کہ تمام 1100ارکان نے فیصلہ کیا کہ اگرتنخواہیں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ نہ کیا تو پروازیں بندکردی جائیں گی۔ دوسری جانب گروگرام میں واقع فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کے پاس اس وقت 12بوئنگ میکس طیارے ہیں جنہیں ایتھوپین ایئر لائنزکے طیارہ حادثہ کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا۔اسپائس ایئر لائن اپنی فضائی خدمات کو وسیع کرنے کیلئے نئے پائلٹوں کوملازمت فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کررکھا ہے جہاں بدھ کو جیٹ ایئرویز کے پائلٹس انٹرویو کیلئے آئے ہوئے تھے۔اسپائس ایئر لائنز کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً260پائلٹوں نے، جن میں 150کیپٹن شامل ہیں ،انٹرویومیں حصہ لیا۔انڈیگو کے پاس زیادہ تربوئنگ 320طیارے جبکہ اسپائس ایئرلائنز کے پاس بوئنگ 737ساخت کے طیارے ہیں۔انڈیگو جیٹ ایئر ویز کے پائلٹوں کو ملازمت کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی دینے کی پیشکش کررہی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نیرومودی کی بہن نے فرضی کمپنیوں میں1,201کروڑو روپے ٹرانسفر کردیئے،ای ڈی

شیئر: