Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوز ی لینڈ کی وزیر اعظم کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

  آکلینڈ...نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹوئٹر پر ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی، جس کے ساتھ یہ کیپشن درج تھا کہ 'اس کے بعد آپ کی باری ہے'۔ لوگوں کی جانب سے رپورٹ کرنے کے بعددھمکی دینے والے شخص کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا گیا۔ ایک اور پوسٹ میں اس تصویر کے ساتھ جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا 'اگلے آپ ہیں' ۔ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے معطل کئے جانے والے اکاونٹ پر اسلام مخالف مواد اور سفید فام نفرت انگیز تقاریر موجود تھیں۔ پولیس کی ترجمان نے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کو بتایا کہ پولیس ٹوئٹر پر کئے جانے والے تبصروں سے باخبر ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر: