Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مین ہٹن کو سمندری ریلوں سے بچانے کا منصوبہ

مین ہٹن۔۔۔ مشہور کاروباری علاقے مین ہٹن کو قریب موجود سمندر میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح سے سخت خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نیویارک کی ساحلی پٹی کو نئی وسعت اور بلندی دینا چاہتے ہیں تاکہ اگر پانی کی سطح واقعی بڑھ جائے تواس کا پانی پاس سے گزرنے والی ندی ”ایسٹ ریور‘ ‘ میں ڈالدیا جائے اور زمین کی سطح زیادہ بلند کردی جائے اس حوالے سے جو سروے رپورٹ تیار ہوئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ مین ہٹن کا نشیبیی علاقہ 2050ءتک پانی میں غرق ہوجائیگا اس وقت بھی اس سانحہ کے رونما ہونے کے امکانات 37فیصد ہیں جو روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ 2100ءمیں قریبی سمندر میں پانی کی سطح 6فٹ تک بلند ہوجائیگی۔ علاقے کو بچانے کیلئے نیویارک کے میئر کئی دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہے ہیں مگر ان میں کوئی منصوبہ ایسا نہیں جس کے بارے میں 100فیصد یقین سے کہا جاسکے کہ اس سے مطلوبہ مقاصد پورے ہوجائیں گے۔ 
 

شیئر: