ریاض :شہزادہ ولید بن طلال نے نیوزی لینڈ سانحہ میں شہداء کے اہل خانہ کے لئے 10لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات الولید ادارہ برائے انسانی امداد نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں کہی ہے۔ اکائونٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ دونوں مساجد میں شہید ہونے والے 50مسلمانوں کے اہل خانہ کی امداد کے لئے 10لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ شہزادہ ولید بن طلال نے امدادی رقم کے اعلان کے ساتھ لواحقین سے اظٰہار تعزیت اور متوفین کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
آمنين، مصلين، يدعون ربهم بسلام
٥٠ ضحية بجوار ربهم في #حادث_نيوزيلاندا_الإرهابي
دورنا يكمن في دعم أسر الشهداء بميلون دولارTerrorism is the scourge of humanity, it must be excised by all
We stand in support of #New_Zealand victims by pledging 1M$ to our brothers & sisters pic.twitter.com/gkuOoisaJZ— الوليد للإنسانية (@alwaleed_philan) March 21, 2019