Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل چوری پر ایک برس قید اور جرمانہ

دوحہ ۔۔۔ عدالت نے سپر مارکیٹ سے موبائل اور گارمنٹ چرانے والے غیر ملکیوں کوایک برس قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمان نے سپر مارکیٹ سے 4موبائل اور ٹی شرٹس چرا کراپنے بیگ میں ڈال لی تھیں۔ چوری کے بارے میں سپر مارکیٹ انتظامیہ کو اس وقت علم ہوا جب وہ اشیاءکے ساتھ مارکیٹ سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے کہ دروازے پر نصب اسکینر نے الارم بجا دیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں سپر مارکیٹ انتظامیہ نے وہ وڈیو فوٹیج بھی دکھا دی جس میں ملزمان موبائل چرا کر بیگ میں رکھ رہے تھے۔

شیئر: