Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ارب 30 کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں

ٹوکیو...نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے جاپان سمیت جی20 ممالک سے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملالہ نے امید ظاہر کی کہ جاپانی وزیر اعظم رواں سال جی 20 اجلاس میں میزبان کی حیثیت سے لڑکیوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل کے لئے دنیا بھر کے رہنماں کو فنڈنگ پر آمادہ کریں گے۔ ملالہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں ۔ لاکھوں ہی لڑکیاں جدید دور کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ملالہ نے جاپانی وزیراعظم کو مستقبل میں معاشی استحکام اور عالمی امن کی خاطر اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاپانی وزیر اعظم جی 20 کی صدارت کو استعمال کرتے ہوئے  جاپان میں میری بہنوں کی تعلیمی مدد کریں گے۔اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے بین الاقوامی رجحان کو مزید فروغ دیں گے تاکہ ملالہ کی سرگرمیوں اور جاپان کی کوششوں کو ہم آہنگی کا تاثر پیدا کرے۔جاپانی وزیر اعظم نے خواتین کی تعلیم و ترقی کے لئے ملالہ کی کوششوں پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات اور خطرات کے باوجود ملالہ نے خواتین کی تعلیم کے لئے آواز بلند کر کے مثال قائم کی۔ ملالہ پہلی مرتبہ جاپان کے دورے کے موقع پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں خواتین کے لئے تعلیم کی اہمیت پر خصوصی خطاب بھی کیا۔

شیئر: