ملتان... وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرحملہ کرنے والا ہند اب خیرسگالی کا پیغام بھیج رہا ہے تاہم ہند میں الیکشن تک اتارچڑھاو دکھائی دے گا ۔ نئی دہلی نے جارحیت کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں ۔ ہند بہت سے معاملات پر اقوام متحدہ میں جانا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں چین سے مشاورت کرنے گیا تھا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ بہت سے ممالک ہند کو اقوام متحدہ میں سپورٹ کررہے ہیں ۔ اس پر پاکستانیوں کو متحد ہونا ہوگا ۔ ہندسفارت کاری کے زریعے ہمیں پیچھے دھکیلنے اور ہرفورم پراکیلا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستانی وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے یوم پاکستان پر مبارک باد بھیجی ہے ۔ 23 مارچ پرمودی کا پیغام تبدیلی نہیں توکیا ہے ۔ مودی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ ہند جو پاکستان پر حملہ کر رہا تھا اب خیر سگالی کا پیغام بھیج رہا ہے ۔ ہم امن کے راستے پر ہیں لیکن غافل نہیں ۔ پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی اب بھی دیتے ہیں ۔ہند نے اگر جارحیت کی تو اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اگر (ن) لیگ سے الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا احترام کرتا ہو ۔ اعتزا ز احسن نظریا تی کا رکن ان کی بات بھی سن لیں ۔ انہو ں نے اپنے بیا ن میں کہا تھاکہ ( ن ) لیگ کی قربت میں رہنے سے پی پی کو ہمیشہ نقصان ہو ا ہے ۔ دونوں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں وہ ہمیں بتا دیں کہ سیکیورٹی معاملات کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ دونوں کو نیشنل سیکیورٹی کے مسلے پر اکٹھے بیٹھنے کی دعوت دی ہے ۔ میری زرداری اور شہباز شریف دونوں سے بات ہوئی اور ا نہیںخط لکھا ہے۔ بلاول بتائیں کالعدم تنظیموں کےخلاف کیا اقدامات اٹھائیں ۔بلاول کی تجاویزکو اہمیت دیں گے ۔صرف بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے ۔ قائد حز ب اختلا ف شہباز شریف سے ملا قات کے لئے تیا ر ہوں ۔ ایک سوال پر ا نہو ں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت یاب کرے ۔ حکومت ہرگز نہیں چاہے گے کہ نواز شریف کوکوئی تکلیف پہنچے ۔انہیں مکمل صحت کی سہو لتیں دی جارہی ہے۔ ایک اورسوال پر انہوں نے کہا کہ اگرکسی اقلیت کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو ان کا ساتھ دیں گے، اگرہندوکمیونٹی کےساتھ کوئی ناانصافی ہوئی ہوگی تو اس کادفاع کریں گے۔