Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں اضافہ

پیرس:سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فاتحین 2.3 ملین یوروز انعامی رقم کے ساتھ واپس جائیں گے۔ ایونٹ 26 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائےگا۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے مطابق رواں سال شیڈول فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 8 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد مجموعی انعامی رقم 42.661 ملین یورو ہو گئی ہے۔ا بتدائی راونڈ کے میچوں سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان انعامی رقم کے فرق کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں بھی پرکشش رقم مل سکے۔ مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کے فاتح کھلاڑیوں کو انعامی رقم 2.3 ملین یورو ملے گی۔ ابتدائی راونڈ کے میچوں میں شکست کے باعث آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اب وہ کھلاڑی 46 ہزار یورو حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ کوالیفائنگ راونڈ سے باہر ہونے والے کھلاڑی بھی خالی ہاتھ نہیں جائیں گے۔ انہیں 24 ہزار یورو ملیں گے۔ مینز اینڈ ویمنز ڈبلز چیمپیئنز 5 لاکھ 80 ہزار یورو کا انعام حاصل کریںگے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: