اوبر 3.1ارب ڈالر میں کریم خریدے گی
ریاض ۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اوبر کمپنی مشرق وسطیٰ میں اپنی حریف کمپنی کریم کو خریدنے کیلئے مذاکرات کررہی ہے۔ بات چیت کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق چند روز کے دوران ہی سودا طے پانے کا اعلان کردیا جائیگا۔ کچھ رقم نقدی کی صورت میں ادا کی جائیگی اور باقی ماندہ رقم کی ادائیگی حصص کی صورت میں ہوگی۔ سودا 3.1ارب ڈالر میں طے پانے کی توقعات ہیں۔