Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی پرورش میں کبھی غفلت نہیں برتی ،ثنا

اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ مجھے اپنی فیملی سے بے حد پیار ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ انہیں ہر طرح سے سکون میسر آئے۔میں نے شوبز مصروفیات کے باوجود کبھی بچوں کی پرورش میں غفلت نہیں برتی ۔ ہمیشہ توازن بر قرار رکھا لیکن میری ترجیح میرے بچے اور فیملی ہے اور اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی ۔ ایک انٹر ویو میں ثناءنے کہا کہ شادی کے بعد بڑی سوچ بچار کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور خاص طو رپر ایسی خواتین جو مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں ان کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے اور انہیں انتہائی احتیاط کے ساتھ سو چ سمجھ کرچلنا پڑتا ہے ۔ ثناءنے کہا کہ میری فیملی میرے لئے جنت ارضی ہے اور میں ان کے سکون کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔
 

شیئر: