Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم انرجی ایفیسنسی کارڈ منسوخ

ریاض ۔۔۔ یکم ستمبر2019ءسے الیکٹرانک آلات سے متعلق انرجی ایفیسنسی کارڈ منسوخ کوجائیں گے ۔ یہ اسٹارز پر مشتمل تھے۔ انرجی ایفیسنسی پروگرام کا آغاز اکتوبر 2018 ءسے کیا گیا تھا۔ اس کے بموجب صنعتکاروں اور الیکٹرانک آلات درآمد کرنے والوں پر انرجی سے متعلق سعودی اسٹینڈرڈ کی پابندی لازم کی گئی تھی۔عاجل کے مطابق نئے کارڈ سبز سے لیکر سرخ تک 7درجوں پر مشتمل ہونگے۔ انکی خواندگی آسان ہوگی۔ صارفین باآسانی پتہ لگا سکیں گے کہ وہ جو الیکٹرانک آلات خرید رہے ہیں وہ کس حد تک بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری کا باعث بنے گی۔ ایئرکنڈیشن، واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور گیزر وغیرہ کتنی بجلی استعمال کریں گے۔ یہ سب نئے کارڈز کی بدولت آسانی سے معلوم ہوسکے گا۔
 

شیئر: