ایمرجنسی گاڑیوں کا تعاقب قابل سزا خلاف ورزی
ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ایمرجنسی گاڑیوں کا پیچھا کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر سزا مقرر ہے لہذا کوئی بھی شخص ایمرجنسی سائرن دیتی ہوئی گاڑیوں کا پیچھا نہ کرے۔ جو شخص بھی اس کا مرتکب پایا جائیگا اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔