سعودی عرب کے شہر الخبر میںشہریوں سمیت مقیم غیر ملکیوں نے پہلی بار رنگوں کا جشن منایا ہے جس میں ہزاروں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔
الخبر میں رنگوں کا جشن منانے کے لیے شیمپو کے مشہور برانڈ سنسلک کی جانب سے 5 کلومیٹر کی ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس کو ’کرہ ارض پر مسرت بخش 5کلومیٹر دوڑ ‘ کا نام دیا گیا۔
اس 5 کلومیٹر دوڑ میں انڈینز کے علاوہ غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں نے بھی شرکت کی۔
رنگوں کے جشن کے5 کلومیٹر دوڑ میں شرکا نے سفید کپڑے پہنے تھے اور ہر کلومیٹر کے اختتام پر شرکا پر رنگوں کی پھوار کر دی جاتی تھی۔
سعودی عرب کے ادارہ تفریحات کے ایگزیکٹو داریکٹر سلطان الفقیر کے مطابق کہ اس ایونٹ کا مقصد لوگوں کی جسمانی لیاقت بڑھانا اور ہنسی خوشی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
دوڑ کے اختتام پر تمام شرکا اور ان کے کپڑے رنگوں سے بھرے ہوئے تھے۔
منتظمین کے مطابق اس دوڑ میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ شریک ہوئے جن کے لیے ناشتے اور مشروبات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے اس قسم کا پروگرام متحدہ عرب امارات میں بھی منعقد کیا تھا اور اب جدہ اور ریاض میں بھی کرنے کا پلان ہے۔