کراچی.. پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار 500 ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1318 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندت رین سطح پر پہنچ گئیں۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10گرام میں 171روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت70300روپے سے بڑھ کر70500روپے اور10 گرام سونے کی قیمت60271روپے سے بڑھ کر60442روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی۔