Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بچوں کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ معاہدہ

ریاض ۔۔۔ عرب اتحاد برائے یمن کے کمانڈر فہدبن ترکی بن عبدالعزیز نے یمن میں جنگ سے متاثر بچوں کے تحفظ کیلئے پیر کو ریاض میں اقوام متحدہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ فہد بن ترکی نے سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کی بدولت یمنی بچوں کو انسانی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عرب اتحاد اور اقوام متحدہ کے اہلکار یمنی بچوں کے تحفظ کےلئے مشترکہ اقدامات کرینگے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ المعلمی بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: