Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لورالائی میں آپریشن،طالبان کمانڈر4ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ...بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا ایک کمپاونڈ میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی فائرنگ کے تبادلے میں 2خود کش حملہ آوروں سمیت4دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان لورالائی کا اہم رہنما اوردہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ شامل ہے۔ مشتبہ ٹھکانے سے اسلحہ ،خود کش جیکٹس ،دھماکہ خیز مواد اور 20مارچ کو سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے لیویز اہلکاروں کے شناختی اورسروس کارڈ برآمد کرلئے گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام اورسیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے امن شمن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری کاروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ 
 

شیئر: