28ملین ڈالر کی مسروقہ پینٹنگ بازیاب
ریاض۔۔۔ ہالینڈ کے ایک انسپکٹر نے 20برس قبل اپنے یہاں چوری ہوجانے ولی ایک سعودی شہری کی انتہائی قیمتی پینٹنگ بازیاب کرلی۔ اسکی قیمت 28ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ اسکے خالق مشہور آرٹسٹ ”پکاسو“ ہیں۔سبق ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ہالینڈ کے انسپکٹر ”آرتھر برینڈا “ 2015ءسے مسروقہ پینٹنگ کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ یہ 1936ءمیں مرتسم کی گئی تھی۔ مارچ 1999ءسے اسکا کوئی نام و نشان کہیں نہیں مل رہا تھا۔ چوری کے کئی برس بعد لوگوں کو یقین ہوگیا تھا کہ اب یہ کبھی واپس نہیں ملے گی۔ خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ چوروں نے پینٹنگ فروخت نہ ہوسکنے کے باعث اسے ضائع کردیا ہوگا۔سعودی سرمایہ کار نے مذکورہ پینٹنگ 4ملین یورو میں نیویارک سے 8ویں عشرے کے اوائل میں خریدی تھی جسے 20برس قبل ہالینڈ کے المرجان جزیرے سے چرا لیا گیا تھا۔