لیبر کورٹ نے 850ہزار ریال کے مطالبے پر صلح کرادی
ریاض ۔۔۔ یہاں لیبر کورٹ نے ایک سعودی شہری اور کمپنی کے درمیان مالی مطالبے کا معاملہ صلح کے ذریعے طے کرادیا۔ سبق ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک سعودی شہری نے جو ایک نجی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کررہا تھا اور اسے کمپنی نے گزشتہ برسوں کے دوران پے درپے خسارے کے باعث برطرف کردیا تھا کمپنی سے تنخواہوں اور قانون محنت کی دفعہ 77کے بموجب معاوضے سمیت متعدد حقوق کامطالبہ کیا تھا۔کمپنی کے نمائندے کا کہناتھا کہ سعودی ملازم کو جائز بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا تاہم صورتحال گمبھیر ہوجانے پر لیبر کورٹ نے فریقین کو صلح کا مشورہ دیا۔ بالاخر فریقین نے850ہزار ریال پر صلح کرلی۔