Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بندروں کی یلغار

ریاض ۔۔۔ ریاض کے السویدی محلے میں اس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب بندر گھروں میں گھس آئے اور دیواروں پر اچھل کود کرنے لگے۔ بچوں اور خواتین کی چیخیں نکل گئیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق السویدی محلے کے باشندوں نے شکوہ کیا کہ عائشہ بنت ابی بکر اسٹریٹ کے مشرقی محلے السویدی میں بندرو ں کی یلغار نے خواتین اور بچوں میں سراسیمگی پھیلا دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بندروں کی یلغار کا مسئلہ جلد از جلد ٹھوس بنیادو ںپر حل کیا جائے یہ بندر ایک جانب تو خواتین اور بچوں کیلئے پرخطر ثابت ہوسکتے ہیں اور دوسری جانب ان کی وجہ سے مختلف امراض بھی پھیل سکتے ہیں۔

شیئر: