سعودی کابینہ نے موسمیا ت اور جنگلی حیاتیات کے محکمے ختم کردیئے
ریاض ۔۔۔ سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کابینہ نے محکمہ موسمیات و ماحولیات اور محکمہ جنگلی حیاتیات منسوخ کردیئے اور انکی جگہ نباتات کے فروغ اور صحراءکی یلغار روکنے والے قومی مرکز نیز ماحولیات کے نگراں قومی مرکز اور جنگلی حیاتیات کے فروغ کے قومی مرکز کے قیام کی منظوری دیدی۔ وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ نے اجلاس کے بعدسعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو اسکی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے 10فیصلے صادر کئے۔گولان کی شامی پہاڑیو ںپر اسرئیل کے ناجائز قبضے کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی حکومت کے اعلان کی مذمت کی اور ایک بار پھر اسے مسترد کردیا۔ سبق کے مطابق سعودی عرب نے گولان سے متعلق سعودی عرب کے روایتی موقف کو غیر متزلزل قرار دیا۔کابینہ نے روس کی وزارت انصاف کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعودی وزیر انصاف کو تفویض کیا۔