بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم”راضی“ کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا۔اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپیکا سے اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور سے اظہار الفت کیا۔فلم ”راضی “کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حصے میں آیا ۔بہترین اداکار کا ایوارڈ رنبیر کپور کو فلم ”سنجو“ پر دیا گیا۔سینیئر اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالنی کو فلم انڈسٹری میں 50 سال خدمات انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم ساز اور نغمہ نگار گلزار نے دیا ۔ہیما مالنی نے ٹویٹر پرشکریہ ادا کیا۔ مجموعی طور پر راضی کو پانچ ایوارڈز ملے جبکہ پدماوت کو صرف چار ایوارڈز مل سکے ۔بہترین ادکارہ کا کریٹک ایوارڈ ویٹرن اداکارہ نینا گپتا کو ”بدھائی ہو“ کے لئے دیا گیا جبکہ اداکار کا ایوارڈ فلم پدماوت کے لئے رنویر سنگھ کے حصے میں آیا۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم”کیدارناتھ“ کے لئے بہترین نئی اداکارہ کا جبکہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کو”بیانڈ کلاو¿ڈز“ کے لئے بہترین نئے ادکار کا ایوارڈ ملا۔