Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرومودی کی پینٹنگز 59کروڑ روپے میں نیلام

ممبئی۔۔۔  نیرو مودی کی 68پینٹنگز کو محکمہ انکم ٹیکس نے 59.37کروڑ روپے میں نیلام کردیا۔ان میں سب سے قیمتی پینٹنگ راجاروی ورما کی بنائی ہوئی تھی جو 14کروڑ روپے میں نیلام کی گئی۔ راجا روی ورما 19ویں صدری کے مشہور آرٹسٹ تھے۔اس پینٹنگ کی ابتدائی قیمت ڈیڑھ کروڑ رکھی گئی تھی ۔1881ء میں بنائی گئی اس پینٹنگ میں مہاراجا ترون کور اور ان کے چھوٹے بھائی کو بکنگھم پیلس کے تیسرے ڈیوک رچرڈ ٹیمپل گرینویل کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا۔اسی طرح وی ایس گائتونڈے کی 1973ء میں بنائی گئی پینٹنگ کو 22کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ دوسرے راؤنڈ کی نیلامی میں جوگن چودھری کی بنائی گئی ایک پینٹنگ کو 46لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔واضح ہوکہ بینک گھپلہ کرکے لندن فرار ہونے والے نیرو مودی کی ملکیت کو محکمہ آئی ٹی نے سیل کرنے کے دوران مذکورہ پینٹنگزضبط کی تھیں۔نیلامی کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ ملک میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جب اتنی قیمتی پینٹنگز نیلام کی گئیں۔48سال کے نیرو مودی پر پنجاب نیشنل بینک سے13ہزارکروڑ روپے کا گھپلہ کرنے کا الزام ہے۔مودی نے اس الزام کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اسے سیاسی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے نیرومودی کو لندن میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھاجہاں وہ 29مارچ تک عدالتی تحویل میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں:-  - - -بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیمامالنی بھی ارب پتیوں میں شامل؟

شیئر: