وٹامن بی 12 جسم کی اہم ضرورت
وٹامن بی 12 کی کمی صحت کے بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے جن میں شدید تھکن ، سانس میں دشواری ، کپکپاہٹ ، بھوک نہ لگنا ، منہ میں چھالے پڑنا اور سر درد کی شکایات شامل ہیں ان مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ نہ دی جائے تو آنکھوں کے مسائل ، یاداشت کی کمزوری اعصابی نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق روزانہ وٹامن بی 12 کا استعمال ان بیماریوں کو پیداہونے سے روکتا ہے ۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول میں ان غذاؤں کی فہرست جاری کی ہے جن میں وٹامن بی 12 کثرت سے پایا جاتا ہے ۔
انڈے میں 0.6 مائیکروگرام وٹامن بی 12 موجود ہوتا ہے ۔ ایک کپ دودھ میں 1.2 مائیکرو گرام بی 12 پایا جاتا ہے ۔ کلامس میں تین اونس میں 84 مائیکرو گرام جبکہ ایک کپ اناج میں 12 مائیکروگرام وٹامن بی پایا جاتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق 19 سے 64 سال کے درمیانی عمر کے افراد کو روزانہ 1.5 ملی گرام وٹامن بی 12 درکار ہوتا ہے ۔ وٹامن بی 12 کی یہ مقدار مچھلی گوشت اور ڈیری پراڈکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اور اگر آپ کی خوراک جسم کو وٹامن کی مطلوبہ مقدار فراہم کرنے میں ناکام ہے تو اس کمی کو سپلیمنٹس کے ذریعے پورا کیا جاسکتا ہے ۔