قنفذہ ایئرپورٹ کا ٹھیکہ دیدیا گیا
قنفذہ ۔۔۔ قنفذہ ایئرپورٹ کا ٹھیکہ 840ملین ریال میں دیدیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نبیل العامودی اور ”نسما“ کمپنی نے قائم مقام گورنر مکہ شہزادہ بدر بن سلطان کی موجودگی میں بدھ کو ٹھیکے کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اخبار 24نے اسکی تفصیلا ت دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے 4ٹریولنگ گیٹ ہونگے۔ آنے والے مسافروں کے سامان کیلئے 2کنویئر بیلٹ ہونگی جبکہ امیگریشن کی کارروائی کیلئے20کاﺅنٹر کھولے جائیں گے۔ فرسٹ کلاس او روی آئی پیز کیلئے مخصوص ہال ہونگے۔ ایئرپورٹ 20ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر قائم کیا جائیگا۔ اس سے سالانہ 5لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ مقامی شہریوں کو سیکڑوں ملازمتیں بھی ملیں گی۔