جدہ میٹرو منصوبہ ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں
جدہ ۔۔۔ جدہ میٹرو کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ ابراہیم عبدو نے واضح کیا ہے کہ جدہ میں میٹرو منصوبہ منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ ملتوی کیا گیا ہے۔ اسکے لئے 60ارب ریال منظور ہیں۔ منصوبہ بالاخر نافذ ہوگا۔ انہوں نے الوطن اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بسوں کا نیٹ ورک مکمل ہونے تک منصوبہ معطل رہیگا۔ اس میں 5تا 7برس لگیں گے۔ جدہ میں انڈر پاس تیار کرنے کے حوالے سے بھی چیلنج درپیش ہیں تاکہ میٹرو منصوبہ شدید ٹریفک اژدحام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مقررہ وقت پر انجام دیا جاسکے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ زیر زمین آبی ذخائر بڑھ جانے کے باعث جدہ کا جغرافیائی منظر نامہ ٹیڑھا ہے تاہم جدہ میونسپلٹی اس حوالے سے مفصل جائزے تیار کراچکی ہے او رمیٹرو منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں انہی پر انحصار کیا جائیگا۔