Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں متحدہ ویزہ اسکیم پر عمل کب؟

ریاض ۔۔۔ سعودی نیشنل انفارمیشن سینٹر نے جلد ہی مملکت میں متحدہ ویزہ اسکیم کے اجراءکا عندیہ دیدیا۔ باخبر ذرائع نے المدینہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمت یا وزٹ یا سیاحت کے ویزے ایک ہی سسٹم سے جاری کئے جائیں گے۔ داخلہ، صحت ، حج و عمرہ اور محنت کی وزارتیں اس اسکیم میں شامل ہونگی۔ علاوہ ازیں محکمہ سیاحت، ہیلتھ انشورنس کونسل اور ٹھیکیداروں کا سعودی ادارہ بھی اس نظام کا حصہ ہونگے۔ فنگر پرنٹس سمیت ساری کارروائی اسی سسٹم کے تحت ہوگی۔سیاح ، سرمایہ کار، حاجی، معتمر ، ملازم حضرات اور ملاقاتی سب کے سب اسی سسٹم کے تحت ویزے کی کارروائی کرایا کریں گے۔مملکت آنے کے خواہش مند ویزے کے طلب گاروں کا ڈیٹا بھی محفوظ کیا جائیگا تاکہ ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
 

شیئر: