اسلام آباد... حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ۔او گرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ اوگرانے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کردی ۔ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 11.91،ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.91،لائٹ ڈ یزل 6.65اور مٹی کے تیل میں 6.50روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپر یل سے ہوگا
اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے کے اضافے کی سفارش کی ہے، اس سے پہلے حکومت تیل کی مد میں ستر ارب روپے سے زیادہ ٹیکس ریلیف دے رہی ہے، اب بھی ان سفارشات پر حتمی فیصلہ عوام کے مفاد کوسامنے رکھ کر کیا جائیگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 29, 2019