پاکستان کے تیز ترین رنر کینسر سے جان کی بازی ہار گئے
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز رنز جان پارمل کراچی میں وفات پا گئے۔وہ 1965 سے 1974 تک پاکستان کے تیز ترین انسان کاریکارڈ رکھتے تھے۔ان کے بیٹے انتھونی پارمل جو ٹونی خان کے نام سے ٹوئٹ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ جون 2018ء میں ڈاکٹروں نے کینسر کی تشخیص کی تھی۔ پاکستان کے تیز ترین انسان جان پارمل اس جان لیوا بیماری کوشکست نہ دے سکے۔ٹونی خان نے کچھ ٹوئٹ میں اپنے والد کے یادگار لمحات کو شیئر کئے ہیں۔
جان پارمل 1965 سے 1974 پاکستان کے پہلے چیمپیئن تھے، وہ پہلی مرتبہ 1965 میں لاہور میں ہونے والے نیشنل گیمز میں اسپرنٹ چیمپیئن بنے جہاں وہ دوسرے نمبر پر رہے اور جہاں جرمن ایتھلیٹ گرٹ میٹز نے ریس جیتی تھی۔1967 میں انہوں نے راولپنڈی میں 100میٹر کے تیز ترین انسان کا اعزاز برقرار رکھا تھا جس کے بعد 1968 میں ڈھاکا، 1970 میں کراچی، 1971 میں نوابشاہ اور پھر آخری مرتبہ 1973 میں لاہور میں یہ اعزاز برقرار رکھا۔انہوں نے سب سے بہترین کارکردگی 1969 میں دکھائی جب بون ایتھلیٹس کے درمیان مقابلے میں انہوں نے 10.4سیکنڈ میں 100میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔پارمل نے 1972 کے میونخ اولمپکس، 1966 اور 1970 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں