اسلام آباد... نیب راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو طلبی کا پھرنوٹس جاری کر دیا۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 9 اپریل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بےان رےکارڈ کرے گی ۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف یکم اپریل کو بیرون ملک ہونے کے باعث نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ۔ نیب نے خواجہ آصف کو دوسری مرتبہ طلب کیاہے ۔
نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔ بھیجے گئے نوٹس میں نیب نے شہاز شریف سے وراثت میں ملنے والی جائداد اور بیویوں کے نام اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔