سرینگر ... کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ ہفتے میں 2دن عام شہریوں کے لئے بند رہے گی ۔
ہندوستانی حکام نے گزشتہ ہفتے ہائی وے کا 270 کلو میٹر کا حصہ ہر قسم کا ٹریفک مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عملدرآمد اتوار سے شروع کردیا گیا۔ ہفتے میں 2 دن اتوار اور بدھ ہائی وے فوج اور پیرا ملٹری فورس کیلئے مخصوص کردی گئی۔
کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر بیان میںکہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے ہم جمہور یت تھے لیکن اب ایسا محسوں ہوتا ہے کہ یہ مارشل لا جیسا اقدام ہے ۔
میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ہائی وے کو ہفتے میں2 دن تک عام لوگوں کیلئے بند کرنا حکومت کا آمرانہ اقدام ہے جو لوگوں کو مشکلات میں مبتلاکرے گا۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اس حکم کو واپس لے کر لوگوں کو سزا دینا بند کرے۔
ریاستی انتظامیہ نے سیکیورٹی فورسز کی آمد و رفت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں 2دن بارہمولہ سے اد ھمپور تک ہر قسم کا ٹریفک مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پابندی کے پیش نظر سیکیورٹی اہلکاروں نے ہائی وے پر پٹرولنگ کرتے ہوئے اس کے انٹرسیکشنز اور متصل سڑکوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا۔
واضح رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بارہمولہ سے اد ھمپور تک ہر قسم کا ٹریفک مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مقصد کئی مراحل میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران نیشنل ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز کی آمد ورفت کو محفوظ بنانا ہے۔