Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کیلئے ”ای سم“ سے آراستہ قالین تیار

مدینہ منورہ: سعودی ہنر مندوں نے مسجد نبوی کیلئے ”ای سم“ سے آراستہ قالین تیار کرلئے۔ چھت سمیت ہر جگہ بچھائے جائیں گے۔ نئے قالین سبز رنگ کے ہیں۔ عمدہ اور مضبوط ہیں۔

اخبار 24کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کیلئے 20700نئے قالین کے سودے پر دستخط کردیئے۔
ہر قالین میں ڈیجیٹل کوڈ ڈ سم لگی ہوئی ہے اس میں اس کی تیاری کی تاریخ، استعمال کے طریقے کب اور کتنی بار اس کی صفائی کی جائیگی اور کب قالین زائد المیعاد ہوجائیگا۔ تمام تفصیلات درج ہیں۔نئے قالینوں کی پہلی کھیپ رمضان المبارک 1440ھ میں بچھائی جائے گی۔
 

شیئر: