Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بادشاہ بیگم،فیصل قریشی اب ویب سیریز میں بھی

جاسرہ علی 
پاکستان میں ڈراموں کی ’ویب سیریز‘ متعارف کرانے کے لئے اداکار اور میزبان فیصل قریشی’ بادشاہ بیگم‘ کے نام سے ایک ڈرامہ سیریز تیار کررہے ہیں جو ٹیلی ویژن اسکرین کے بجائے انٹر نیٹ کے ذریعے ویب سائٹ پرنشر کی جائے گی۔ 
 ویب سیریز کے بارے میں اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پاکستان میں بھی ویب سیریز بننا شروع ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’بادشاہ بیگم‘ پر حال ہی میں کام کرنا شروع کیا ہے ۔ا سکرپٹ اور کرداروں پر بہت محنت سے کام کیا جارہا ہے‘۔
’بادشاہ بیگم ‘ بھائی بہنوں کے درمیان جھگڑے ، خاندانی سیاست، صنفی تفریق اور مردوں کی برتری کی کہانی ہے۔اس کا اسکرپٹ ’او رنگریزہ ‘ ڈرامے کے مصنف سجی گل نے تحریر کیا ہے۔
 ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں فیصل قریشی نے بتایا کہ ایمان علی بھی اس سیریز میں اداکاری کریں گی جن کے ساتھ وہ پہلی مرتبہ کام کرنے جا رہے ہیںجبکہ گوہر رشید اور عمران اشرف بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے ۔ 
 اپنے کردار سے متعلق فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ بطور ولن نظر آئیں گے ’جو بہت بے رحم اور سخت طبیعت کا مالک ہے ۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ویب سریز کے ذریعے کہانی کو زیادہ بہتر اندازمیں لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملتا ہے’ لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ غیر معیاری زبان استعمال کی جائے ۔ اب تو بالی وڈ نے بھی حالیہ بننے والی ویب سریز میں غیر معیا ری اور نا زیبا مواد کو کم کیا ہے۔ ‘
 ’بادشاہ بیگم‘ ویب سیریز رافع راشدی پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جارہی ہے ۔ 
فیصل قریشی کے مطابق اس ویب سیریز کو پیش کرنے کے لئے فی الحال کسی پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کیا گیا © ’ لیکن جتنی محنت اس ڈرامے پر کی جارہی ہے تو مجھے امید ہے کہ ہم اسے کسی اچھے پلیٹ فارم پر ہی نشر کریں گے۔‘
 ’بادشاہ بیگم ‘کی ریلیز رواں سال اکتوبر کے بعد متوقع ہے تاہم اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: