Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت، نمبر پلیٹ چھپانے پر 6ہزار ریال تک جرمانہ ،گاڑی بند ہوگی

ریاض... سعودی عرب میں کار نمبر پلیٹ کو چھپانے یا جزوی طور پر مٹانے پر3 سے 6ہزار ریال تک جرمانہ اور گاڑی کو پولیس تحویل میں لے لیا جائے گا ۔
محکمہ ٹریفک کی جانب سے مملکت میں نئے ٹریفک قوانین کے حوالے سے بتایا گیا کہ قانون کی شق نمبر 6کے مطابق ایسی گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹوں کو کسی بھی طرح چھپایا گیا ہو یا جزوی طور پر انہیں مٹایا گیا ہو وہ قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے جس پر چالان کی حد 3 سے 6 ہزار ریال ہے ۔ نقد جرمانے کے علاوہ گاڑی کو بھی مخصوص مدت تک جو پولیس انسپکٹرکی صوابدید پر منحصر ہے پولیس یارڈ میں جمع کروادیا جائے گا ۔
ٹریفک پولیس ذرائع نے اخبار 24 کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت میں ٹریفک قوانین واضح ہیں ۔ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ انتہائی اہم ہوتی ہے جسے کسی بھی طو ر چھپا نا جرم ہو گا ۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف پولیس اہلکار فوری فیصلہ کرنے کا مجاز ہے ۔ 
واضح رہے ہائی وے پر بکثرت سفر کرنے والے ڈرائیور ڈیجیٹل چالان سسٹم سے بچنے کےلئے گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ٹیپ لگا کر انہیں چھپا دیتے ہیں جو سے شاہراہوں پر نصب کیمرے انکی تیز رفتاری پر چالان نہیں کر سکتے ۔ 
مملکت میں تیز رفتاری کے باعث حادثات بکثرت ہو تے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ ٹریفک کی جانب سے قوانین کو از سرنو مرتب کر تے ہوئے چالان کی رقم میں بھی اضافہ کیا ہے ۔ 
اندورن شہر ایسی گاڑیوں کے مالکان پر بھی ٹریفک چالان درج کر دیئے جاتے ہیں جن کی نمبر پلیٹ کسی وجہ سے جزوی طور پر مٹ گئی ہو ۔ 
 

شیئر: