قاہرہ ... مصری پارلیمنٹ نے منگل کو صدرجمہوریہ کے لئے مدت میں 2 برس اضافے کیلئے دستوری ترمیم کی منظوری دے دی ۔ صدر اتی مدت 4 کے بجائے 6 برس کرنے کی تجویز تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔
قبل ازیں مصری سینیٹ میںآئین کی شق نمبر 140 پر بحث کی گئی جو جمہوریہ مصر کے صدر کی مدت کے حوالے سے تھی ۔
مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دستوری ترمیم کی منظوری کے بعد 2018 میں عہدے پر فائز ہونے والے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی مدت صدرات6برس ہوگئی اور وہ آئندہ6برس کی مدت کے لئے بھی منتخب ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت حکومت کے حامیوں کی ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد صدر السیسی 2022 کے بعد بھی منصب صدارت پر برقرار رہ سکیں گے۔ مصری دستور کے تحت السیسی تیسری مدت کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ اس طرح وہ 2030 تک صدر رہ سکیں گے۔ مصر کی پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد 596 ہے۔ دستوری ترمیم کی منظوری کے لئے دو تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے۔