Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انڈیپینڈینٹ اردوویب سائٹ کا آغاز

انڈیپینڈنٹ اردو نے اسلام آباد سے اپنی ویب سائٹ کا آغاز امریکہ میں پاکستانی قیدی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی خبر کے ساتھ کیا ہے۔
 منگل کو ویب سائٹ کی لیڈ خبر میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں، انڈیپینڈنٹ اردو کی اس خبر کو مقامی اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ( ایس آر ایم جی) نے گزشتہ برس برطانوی ادارے انڈیپینڈنٹ کے اشتراک سے4 زبانوں میں ویب سائٹس شروع کرنے کا معاہدہ کیا تھا جس کے تیسرے مرحلے میں اردو سروس شروع کی گئی ہے۔
چیئرمین سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ عبدالرحمان الرویتع نے کہا ہے کہ انڈیپینڈنٹ اردو، دی انڈیپینڈنٹ کے ساتھ ہمارا مختلف زبانوں میں شروع کیا جانے والا تیسرا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نئے منصوبے سے متعلق بہت پرجوش ہیں، ہمیں امید ہے کہ انڈیپینڈنٹ اردو، مختلف شعبوں سے جڑی تازہ ترین اور دلچسپ خبروں اور تجزیوں کے لیے اردو زبان کے قارئین کو بڑی تعداد میں اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ 

انڈیپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر انچیف اور عرب نیوز کے ایشیا کے بیورو چیف بکرعطیانی نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیپینڈنٹ اردو میں دی انڈیپینڈنٹ کی ادارتی پالیسی پر ہی عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کو خوش کرنا نہیں بلکہ ہم اپنے قارئین کو حقائق پر مبنی خبریں اور تجزیے پڑھنے کے لیے دیں گے۔ بکر عطیانی نے کہا کہ اردو انڈیپینڈنٹ کو دیگر اداروں پر اس لیے فوقیت حاصل ہے کہ یہ انڈیپینڈنٹ جیسے بڑے نام کا حصہ ہے۔
انڈیپینڈنٹ اردو کے منیجنگ ایڈیٹر ہارون الرشید نے اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قارئین کو مصدقہ خبریں پہنچانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کے مسائل اور ان سے متعلقہ خبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ ہارون الرشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ خبروں سے دور رہنے والی خواتین کو اپنی جانب متوجہ کیا جائے۔
 

شیئر: